
ووہان کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے علاوہ تمام ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
دو روز قبل عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ابتدائی مرکز ووہان کو لاک ڈاؤن کے بعد کھول دیا گیا۔
دنیا کورونا وائرس کے نام سے اس وقت آگاہ ہوئی تھی جب اس نے ووہان کے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا تھا۔ چین کے شہر ووہان کے داخلی راستوں کو تقریباً دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد کھولا گیا تھا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ووہان شہر میں داخل ہونے کےلیے تین لینز کو ٹریفک کی غرض سے کھولا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 33 ہزارسے زائد ہلاکتیں، متاثرہ افراد کی تعداد ساتھ لاکھ سے تجاوز
واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 33 ہزارسے زائد ہلاکتیں، متاثرہ افراد کی تعداد ساتھ لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔
اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو چھپن افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی اموات دس ہزار سات سو اناسی ہوگئی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔



