بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تباہی کے زمیندارن منظر عام پر،تحقیقاتی ادارے خاموش تماشائی

کراچی (رپورٹ جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ فائر برگیڈ میں (ایم کیو ایف) فنڈ کے نام پر جبری بھتہ وصولی کا گیم جاری کے ایم سی کے محکمہ فائر برگیڈ ایم کیو ایم (پاکستان) لیبر ڈویژن کے انچارج احمد ملا ” کمیٹی ممبران نوید خان عرف گنجا ” ندیم مرزا”شاہ رخ کی زیر سرپرستی میں ( ایم کیو ایف) کی جبری وصولی مہم جاری یاد رہئے مزکورہ فنڈ ایم کیو ایم لندن نے یہ کہہ کر شروع کیا تھا کہ مزکورہ جمع شدہ رقم از خود جلاوطن رہنما کی ضروریات کیلے ھوگا جبکہ اس فنڈ کی آڑ میں نہ صرف سرکاری اداروں سے بلکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن و دیگر غیرقانونی زرائع سے کروڑوں/اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اور بھاری رقوم اپنے قائد کی خوشنودی کیلے لندن بھیجی گئی یاد رئے اس حوالے سے تاحال وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں ادھر بلدیہ عظمی کراچی کے انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ فائر برگیڈ سیکشن کے یونٹ انچارج “شوکت” کمیٹی ممبران محمد عابد” عتیق “معروف” ابتال عباس ” توصیف عابد” فرخ” محسن ” کے ایم سی کے مختلف محکمہ جات میں عموماً اور خصوصا فائر برگیڈ کے
لازمین سے غیرقانونی طور پر ایم کیو ایف فنڈ کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری ہے ادارتی زرائع بتاتے ہیں کہ تنخواہ کا سلسلہ شروع ہوتے کئی مزکورہ مافیا متحرک ہو جاتی ہئے فنڈز سے متعلق سوال اٹھانے پر سنگین نتائج بھگتنے کے ساتھ ٹرانسفر پوسٹنگ/معطلی کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اسکے علاؤہ دیگر منفی ہتھکنڈے بھی اپنائے جاتے ہیں واضح رئے مزکورہ مافیا کے پس پشت عناصر میں فرنٹ مین کھلاڑیوں اور سہولت کاری کا مرکزی کردار ادا کرنے والے عناصر قانون نافز کرنے والے اداروں کی مہمان نوازی کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ان پس پشت افسران میں قابلِ ذکر ” اسلم عرف کالا” (سب فائر آفیسر ان ارج ھاکس بے) توفیق خان سب فائر آفیسر انچارج سائٹ فائر اسٹیشن” ہمایوں خان سب فائر آفیسر انچارج ناظم آباد اسٹیشن ” ظفر خان اسٹیشن آفیسر گلستاں جوہر ” جاوید حسن اسٹیشن آفیسر کیٹل کالونی ” غلام فخرالدین اسٹیشن آفیسر لانڈھی سیکشن اس کاروبار اور وصولی کے بڑے مہرے ہیں اندرونی ادارتی زرائع بتاتے ہیں کہ متذکرہ بالا افسران و اہلکاروں کو (پول وائز) تقسیم کیا گیا ہئے اور ان افسران کے زیر نگرانی شیر بھر کے مختلف فائر اسٹیشنز آتے ہیں جہاں سے مزکورہ فنڈ جمع کیا جاتا ہئے تمام جمع شدہ رقم شعبہ فائر برگیڈ کے یونٹ انچارج کو پہنچتی ہئے جہاں سے یہ رقم بلدیہ عظمی کراچی لیبر ڈویژن کے یونٹ انچارج احمد عرف ملا کو پہنچتی ہئے اس طرح مزید اوپر تک رقم پہنچتی ہئے اس ضمن میں اندرونی زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بےشمار گھوسٹ ملازمین آدھی تنخواہیں دیکر موج کررہیں ہیں ان پر اس مافیا نے ہاتھ رکھا ہوا ہئے اسکے ساتھ زرائع کہتے ہیں کہ لیبر ڈویژن والوں کو بھی کھلی چھوٹ ہئے وہ بھی گھر بیٹھکر غیرقانونی طور پر تنخواہ لیتے ہیں مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے



