پرامن ادارے کے امن کو پرتشدد کاروائیوں کے ذریعے تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
کرپٹ کمیشن و چوری میں ملوث مافیا و دہشتگردوں کے آلہ کار اچانک ادارے میں نمودار ہوگۓ۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی و اعلی حکام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ امن دشمن و دہشتگردی میں ملوث عناصر کی کاروائیوں کا فوری نوٹس لیں۔

(اسٹاف رپورٹر )
متحدہ ورکرز فرنٹ بلدیہ عظمی کراچی کے چیئرمین ندیم مرزا بیگ, صدر شاہ رخ رضوان اور جنرل سیکریٹری رضی احمد صدیقی اور یونین کے دیگر عہدیداران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گذشتہ دنوں بلدیہ عظمی کراچی محکمہ باغات کے ملازمین پر لیاقت آباد نیرنگ سینما کے سامنے گرین بیلٹ پر دورانے ڈیوٹی حملہ کرکے تشدد و زخمی کرنے اور گروہ میں شامل نہ ہونے پر دھمکی دیکر خوف و ہراس پیدا کرنے پر سخت مذمت کی ہے۔اور تمام ملازمین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوۓ ان سے کہا ہے کہ کرپٹ کمیشن مافیا و چوری میں ملوث عناصر و دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے عناصر کی پرتشدد کاروائیوں سے نہ ڈریں کے ایم سی و دیگر اداروں کے تمام حق پرست ملازمین آپکے ساتھ ہیں۔
کرپٹ تنخواہوں پر کمیشن اور ادارے کی مشینری و دیگر اشیاء کی چوری میں ملوث گروہ و مافیا سے تعلق رکھنے والے افراد ایک مخصوص دہشت گرد گروپ کی ہدایت و اشارے پر پرتشدد کاروائیوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
یونین کے تمام عہدیداران نے ادارے کی تمام اعلی حکام و انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ایک مخصوص گروپ سے تعلق رکھنے والے عناصر ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت اچانک ادارے میں فعال ہوکر پرتشدد کاروائیوں کے ذریعے ادارے کی امن کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملازمین میں خوف و ہراس پیدا کرکے اپنے گروپ میں شامل ہونے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور دہشت گردی و پر تشدد کاروائیوں کے ذریعے ادارے کی امن کو تباہ اور ترقیاتی و دیگر کاموں میں رکاؤٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ یہ تمام کاروائ اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے اور ایک مخصوص دہشت گرد گروپ کی اشارے پر کی جارہی ہے۔
متحدہ ورکرز فرنٹ نے تمام ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں ھم کسی دہشت گرد گروہ و کرپٹ و کمیشن مافیا کو ادارے پر قابض ہونے نہیں دینگے۔اور امن دشمن عناصر کے تمام منصوبہ کو تمام ملازمین کی اتحاد سے ناکام بنا دینگے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی و انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس گھناونے عمل کا نوٹس لیں کہ ایسے دہشت گرد عناصر جو سرکاری ملازمین پر دوران ڈیوٹی تشدد کر رہے ہیں اور اس شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔



