
اسلام آباد کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد کے شہریوں کو سہولت دینے اور چوروں کا راستہ روکنے کے لئے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے گاڑیوں کے شورومز میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب اسلام آباد کے شہریوں کو اپنی نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے ایکسائز کے دفاتر کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے بلکہ انہیں گاڑیوں کے شو رومز میں ہی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس اقدام سے اسلام آباد میں جہاں گاڑیوں کی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی وہی گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا راستہ بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا۔
ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا تھا کہ اب کوئی بھی نئی گاڑی اسلام آباد کے کسی بھی شوروم سے بغیر جسٹرڈ ہوئے نہیں نکلے گی، ہمارے اس اقدام سے جتنے بھی فراڈ اور ڈبلنگ کے کیسیز ہیں ان سے ہمیشہ کےلئے چھٹکارا مل جائے گا۔
وسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوآرڈی نیشن ضروری ہے، شہر قائد کے مسائل کے حل کیلئے عملدرآمد کمیٹی بنائی ہے، تمام فیصلے صوبائی رابطہ عملدرآمد کمیٹی کے فورم پر ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا، کورونا وائرس کے حوالے مرحلہ بہت مشکل تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی، ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
بارشوں سے بلوچستان اور دیگر اضلاع متاثر ہوئے، سیلاب نے بلوچستان، اندرون سندھ اور سوات میں تباہی مچائی۔عمران خان کا کہنا تھا کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا، کراچی والوں کیلئے پینے کا پانی بڑا مسئلہ ہے، نالے، نکاسی آب، بے گھر افراد، سالڈویسٹ کے مسائل ہیں، شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے ساتھ سڑکوں کا بھی مسئلہ ہے۔
این ڈی ایم اے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر رہی ہے، کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی مکمل کریں گے۔



