سندھ گورنمنٹ سیاست کی نظر ہوگئی
،کرپٹ مافیا لوکل گورنمنٹ میں تعینات

کراچی: رپورٹ: فرقان فاروقی
بلدیات سندھ میں اہل افسران اپنی عزتیں بچانے میں مصروف بلدیاتی اداروں میں کرپٹ افسران کا ٹولہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کیخلاف یکجا ہو کر ان کی ساکھ خراب کرنے میں مصروف ہے، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے بلدیاتی اداروں میں ایس یوجی سروسز افسران کا قبلہ رخ درست کرنے کا ان کی تعیناتی کے بعد سے عمل جاری ہے قانونی تقاضے پورے کرکے ترقیاں وتقرریوں کا عمل ان ہی کے دور میں شروع ہوا جبکہ اس سے قبل ترقیاں وتقرریاں پیسے کی ریل پیل سے ہوجاتی تھیں، مبینہ طور پر محکمہ بلدیات سندھ کو درستگی کی جانب گامزن کرنے والے افسر ضمیر عباسی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی آنکھ میں کانٹا بن کر چبھ رہے ہیں اس صورتحال کے پیش نظر انہیں سات یوم کی چھٹیوں پر روانہ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن شعیب احمد ملک کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی رخصت کے عقب میں محکمہ بلدیات کے افسران کی کرپٹ مافیا بھی ملوث ہے جنہیں گزشتہ دنوں معطلیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے اور کرپٹ پریکٹس رکھنے والے افسران کو تقریبا روزانہ کی بنیاد پر معطلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے وہ خوف میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں کراچی کے بلدیاتی اداروں میں میونسپل کمشنر لیول کے افسران بھی اس خوف میں ہیں کہ کہیں انہیں ماضی کی غلطیوں کی سزائیں نہ بھگتنا پڑ جائیں جس پر وزیر بلدیات سندھ کو بھی شکایتیں کی جارہی ہیں جبکہ جن بلدیاتی اداروں میں حالیہ معطل شدہ افسران کام کر رہے تھے وہاں کے افسران وملازمین اس عمل کو درست قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو کرپشن سے پاک کئے بغیر بہتری کا تصور ناممکنات میں سے ہے اسی طرح بلدیاتی اداروں کو اے ٹی ایم مشین کے طور پر استعمال کرنے والی ایک مخصوص کمیونیٹی کے افسران ان دنوں زیر عتاب ہیں جن کی نظروں میں بھی ضمیر عباسی کھٹک رہے تھے اور ممکن ہے کہ اس مضبوط لابی کی جانب سے آنے والے دباؤ کی وجہ سے بھی ضمیر عباسی کو سات دنوں کی چھٹیوں پر جانا پڑا، اس وقت بلدیاتی اداروں میں کرپٹ بلدیاتی افسران میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی دھاک بیٹھ رہی تھی کیونکہ ان کی جانب سے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض کی سر انجام دہی پر زور دیا جا رہا تھا جو بلدیاتی اداروں میں تعینات افسران کیلئے انہونا قسم کا کام تھا اور انہیں اپنی ناؤ ڈوبتی دکھائ دے رہی تھیں فی الوقت سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ چھٹیوں پر ہیں لیکن یقینی طور پر کچھ ایسےکام ضرور ہیں جو ان سے کروانے میں ناکامی کے بعد اضافی چارج کسی اور افسر کو سونپا گیا ہے جن سے ان کی چھٹیوں کے دوران ہی یہ کام کروائے جائیں گے،یاد رہے کہ بلدیاتی اداروں میں اسوقت ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کا عمل کسی بھی وقت متوقع ہے جبکہ کچھ افسران جو ایڈمنسٹریٹرز کے امیدواران تھےتحقیقاتی اداروں کی جانب سے دھر لئے گئے ہیں یا معطل ہیں اور مزید اس قسم کے عمل کو روکنے کیلئے بھی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سات یوم کی رخصت اہمیت کی حامل ہے.



