فرض شناس آفسر سیاسی عتاب کا شکار بن گئے

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کی فرض شناسی،
فرض شناس آفسر سیاسی عتاب کا شکار بن گئے

کراچی (رپورٹ:: فرقان فاروقی)  سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کی تعیناتی کے بعد سے بلدیاتی اداروں میں غیر قانونی ترقیوں، تقرریوں کا عمل کافی حد تک تھم چکا تھا،لیکن افسوس سندھ گورنمنٹ کو فرض شناسی پسند نہیں آئی، سندھ گورنمنٹ کو کرپٹ افسران تعینات کرنا ہی پسند ہے جبکہ ضمیر عباسی ترقیوں کے لحاظ سے ایک واضح پالیسی مرتب کرچکے تھے جس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا تھا اختیارات کو تجاوز کر کے غیر قانونی تقرری پر بھی سخت ایکشن لیا گیا تھا
اس غیر قانونی اقدام پر سخت ردعمل کے طور پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی نے سندھ کے تمام ڈسٹرک کے اعلی افسران کو آئینہ دکھاتے ہوئے پابند کیا کہ دو نمبری اب نہیں چلے گی،لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ فرض شناس آفسر سیاسی شکنجے میں پھنس گئے اور آج یہ دن ان کو دیکھنا پڑا،جبکہ سیکریٹری بورڈ ضمیر عباسی کے سخت اقدام سے دیگر بلدیاتی اداروں میں بھی غیر قانونی تعیناتیوں اور افسران کو اپنی مرضی سے تعینات کرنے کا سلسلہ بھی تھمے لگا تھا بلدیاتی اداروں میں کرپشن کا تناسب بڑھ رہا تھا اور بلدیاتی ادارے مشکلات کا شکار ہوتے جارہے تھے،سیاسی سماجی تنظیموں کا ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کو فوری طور پر واپس لایا جائے،جبکہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے پرزور
گزارش کرتے ہیں وہ اس سلسلے میں ہونے والی من مانیوں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تو یہ ناگزیر ہو چکا ہے ضمیر عباسی جیسےفرض شناس افسران تعینات کئے جائیں جن کیلئے خدمات فراہم کرنا بنیادی مقصد ہو ورنہ بلدیاتی نظام کرپٹ سرکل ہی کی زد میں رہے گا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں