بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،زرائع

بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،زرائع

(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیاتی اداروں میں ابتدائی طور پر ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کمشنر کراچی کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی بلدیات کا اور اسسٹنٹ کمشنرز کو یوسیز کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائیگا بعدازاں مرحلہ وار محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں میں ایس یوجی افسران کوایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گا اس ضمن میں تیاریاں مکمل ہیں لیکن اسوقت برسات اور فلڈارین ایمرجنسی کی وجہ سے فوری ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں کیا جانا ازحد ضروری ہوگیا ہے جس کو عملی شکل دیجارہی ہے جبکہ یونین کونسلز کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کے طور پر محمد فاروق بگٹی کو تعینات کردیا گیا ہے جو قابل ترین افسران میں شمار ہوتے ہیں جو دیہی علاقوں کی بہتری کیلئے تعینات کئے گئے ہیں اور امکان ہے کہ دیہی علاقوں کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں