
عراق کی خود مختاری کی سپورٹ کے لئے فرانسیسی صدر عراق پہنچ گئے اہم ترین عہدہداران سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
فرانس کے صدر امانوئل میکرون لبنان کا دورہ مکمل کر کے عراق پہنچ گئے دورے کا مقصد خطے میں عراق کی خود مختاری باور کرانے میں مدد کرنا ہے تاکہ عراق اور اس کے عوام کو دہشت گردی کے آگے جھکنے سے بچایا جا سکے۔
مصطفی الکاظمی کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ کسی بھی ملک کے سربراہ کا عراق کا پہلا دورہ ہے جبکہ امانوئل میکرون پہلی بار عراق کا دورہ کر رہے ہیں فرانسیسی صدر بغداد میں جند گھنٹے گزاریں گے اس دوران وہ اہم ترین عہدہداران سے ملاقاتیں کریں گے۔



