
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ویڈیو کانفرنس کے دوران ایرانی وزارت تعلیم کے عہدیداروں سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام، عرب سمیت خطے کے تمام ممالک اور فلسطین کے خلاف غداری کی۔
مزید جانئیے: متحدہ عرب امارات نے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا سودا کرلیا، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال …
انہوں نے کہا کہ یہ غداری زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی لیکن یہ بدنامی کا یہ دھبہ اماراتی حکمرانوں کے دامن پر برقرار رہے گا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےلئے متحدہ عرب امارات کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں صیہونیوں کو رستہ دکھا کر مسئلہ فلسطین کو فراموش کر دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ معاہدہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے: ایران …
تاریخ مظلوم فلسطینو ں کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔



