اسکولوں میں اسکارف پہننے والی ٹیچروں پر پابندی عائد کرنا غیر آئینی قرار، کس ملک کی عدالت نے سنایا فیصلہ؟

 اسکارف پہننے والی ٹیچر
اسکولوں میں ہیڈاسکارف پہننے والی ٹیچروں پر عمومی پابندی عائد کرنا غیر آئینی ہے۔

جرمنی کی وفاقی لیبر کورٹ نے کہا ہے کہ دارالحکومت برلن کے اسکولوں میں ہیڈ اسکارف پہننے والی ٹیچروں پر عمومی پابندی عائد کرنا غیر آئینی ہے۔

یہ فیصلہ ایک مسلم خاتون کے کیس میں دیا گیا ہے، جنہیں شہر کے سرکاری اسکولوں میں اس لیےکام کرنے سے روک دیا گیا تھا کہ وہ ہیڈ اسکارف پہنتی ہیں۔

جرمنی کی وفاقی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اِن خاتون کے ساتھ ’مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا گیا‘ جو کہ خلافِ قانون ہے۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد بعض منتخب اراکین نے برلن کے متنازع قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet