اب ہر گاڑی میں کونسی سہولیات میسر ہوں گی؟ فواد چوہدری نے پاکستانیوں کیلئے زبردست سرپرائز دے دیا

فواد چوہدری
پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ چکی ہیں۔

 کچھ گاڑیاں ایسی ہیں، جن میں دی جانی والی آپشنز ان کی قیمتوں سے میل نہیں کھاتی۔ یعنی بنیادی روڈ سیفتی سہولیات بھی ان میں فراہم نہیں کی جاتی۔ جس کے باعث حادثات میں زندگی کے محفوظ رہنے کے امکانات بہت مدھم ہو جاتے ہیں۔

اب اس معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توجہ دینا شروع کر دی ہے اور گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ” ڈیولپنگ پاکستان “ نامی پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ”فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ روڈ سیفٹی کیلئے گاڑیوں کے نئے معیار کی منظوری دیدی گئی ہے۔ معیاری بریکس ، ہر گاڑی میں ایئر بیگز کی تنصیب ، اچھی کوالٹی کی شیٹس نئے متعارف کروائے جانے والے معیارات میں شامل ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet