
افغانستان میں موسلادھار مون سون بارشیں سیلاب کا باعث بن گئیں صوبہ پروان میں تباہ کن سیلاب ایک سو دس جانیں لے گیا متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
افغان صوبے پروان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جار ی ہیں ایک سو دس افراد جان سے گئے ایک سو سے زائد زخمی ہو ئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں سیلابی ریلے کی زد میں آکر پانچ سو گھر تباہ اور متعدد گاڑیاں بہہ گئیں باقی ماندہ مکانات سیلابی ریلے کے ساتھ آئی مٹی اور کیچڑ تلے دب گئے۔
سیلاب کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی فصلیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے راستے منقطع ہو گئے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔



