بیوی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد انصاف کے حصول کیلئے پریس کلب کے باہر احتجاج

تشدد کا نشانہ بننے والا شوہر
سندھ کے شہر پنو عاقل میں ایک شخص اپنی بیوی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد انصاف کے حصول کیلئے پریس کلب کے باہر پہنچ گیا۔

نذر محمد شہری نے پنو عاقل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ مظلوم شہری نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو 30 ہزار روپے رکھنے کیلئے دیے تھے، جب اس نے رقم واپس مانگی تو اس کی بیوی مکر گئی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مظلوم شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی نے اسے تھپڑوں، مکوں، لاتوں، بیلن اور توے سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ نذر محمد نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بیوی کے خلاف کارروائی کرکے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے انڈیا سے بھی ایک اسی قسم کی خبر آئی تھی۔ جہاں شوہر اپنی بیوی کو لینے کیلئے اس کے میکے گیا تو وہاں خاتونِ خانہ نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بیوی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے شرم کے مارے اپنے گھر آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet