عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کوروناوائرس سے مزید 112 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ملک میں مہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔
محکمہ صحت نے جاری بیان میں ریاست بھر میں موذی وبا کے باعث ہونے والی تین اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں جان لیوا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1012 تک جاپہنچی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مرنے والے غیر ملکی شہری کی کرونا سے ہلاکت مدینے شہر میں قائم ایک اسپتال میں ہوئی تھی، جس کے بعد کرونا کی وبا میں مبتلا میں مزید دو اور افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کروناوائرس سے متاثرہ 33 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں، دیگر مریضوں کےلیے امید کی کرن اور حوصلہ افزا بات ہے۔
خیال رہے کہ ہلاک خیز وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں کرفیو نافذ ہے۔ وزارت داخلہ نے شہریوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
دوسری جانب امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قرنطینہ اختیار کر کے درود شریف کا ورد کریں۔