دبئی سے بھارت جانے والا بھارتی طیارہ کاری پور ائیرپورٹ پر کریش کرگیا

 مسافر بھارتی طیارہ
دبئی سے بھارت جانے والا مسافر بھارتی طیارہ کاری پور ائیرپورٹ پر کریش کر گیا، طیارے میں 191 مسافر سوار تھے۔

 ائیر انڈیا کا جہاز 191 مسافروں کو لے کر کاری پور ائیرپورٹ پہنچا اور لینڈنگ کے دورانپھسلن کی وجہ سے قریبی آبادی میں جا گھسا۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ 

اس حادثے میں طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے لیکن طیارے میں آگ نہیں لگی ہے۔ 

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ اور دو مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet