آج یا کل کڑی آزمائش بھی ہوسکتی ہے؟

آج یاکل کڑی آزمائش بھی ہوسکتی ہے؟

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)جمعرات سے بارشوں کا چوتھا اسپیل کراچی کا رخ کر رہا ہے جبکہ پانچویں اسپیل کو دھواں دھار برسات کا اسپیل قرار دیا جارہا ہے خلیج بنگال سے آنے والا یہ برساتی سسٹم پچھلے سال ممبئ کو ندی میں تبدیل کر چکا ہے اور اس مرتبہ اس کا رخ کراچی کی جانب ہے اربن فلڈنگ کا منظر گزشتہ برسات میں دیکھا جاچکا ہے اگر خدنخواستہ آنے والا سسٹم جم کر برسا تو کراچی کے فضائی منظر میں پانی ہی پانی دکھائی دے سکتا ہے این ڈی ایم اے اہم نالوں کو صاف کر رہی ہے لیکن شہر کے بیچوں بیچ کئی کرونکس پوائنٹس موجود ہیں جو پانی کونالوں کی جانب زبردستی دھکیلنے کے بعد شاہراہوں کو کلئیر کرتے ہیں نشیبی علاقوں میں مناسب قطر کی لائین ڈالنے کے بعداس کو نالوں سے منسلک کئے بغیر پانی کو نشیبی علاقوں میں جانے سے روکنا اب بھی مشکل کام ہوگا، سندھ حکومت کو بلدیاتی اداروں کی جانب سے اس ضمن میں رپورٹس بھی پیش کی گئیں مگر ان پر کام کرنے سے تاحال اجتناب برتا جا رہا ہے

جب این ڈی ایم اے میدان میں ہے نشیبی علاقوں کو برساتی پانی میں ڈوبنے سے بچانے کیلئے اسکیمیں طلب کی جا رہی ہیں اور یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس پر کام مکمل کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے فی الوقت کراچی میں برساتی سسٹم ایک کے بعد ایک کی صورت میں آرہا ہے لہذا ممکن نہیں دکھائی دے رہا کہ نشیبی علاقے سکون سے یہ وقت گزار لیں گے جبکہ ایسے علاقے والے خود بھی جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے اوپر اس لحاظ سے ظلم کیا ہے کہ وہ نالوں پر قائم تجاوزات کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کرسکے آج یا کل کی برسات یہ طے کرے گی کہ اس کڑی آزمائش سے کون سرخرو ہوکر گزرتا ہے .

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں