چین کی تیار کی گئی خاص دوا سے ترکی میں کورونا مریضوں کا علاج شروع

ترکی نے کورونا وائرس کے مریضوں کا چین سے منگوائی گئی خاص دوائی سے علاج شروع کردیا ہے۔
ترکی نے کورونا وائرس کے مریضوں کا چین سے منگوائی گئی خاص دوائی سے علاج شروع کردیا ہے۔

ترک وزیر صحت فحریتن کوسا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے چین کی فراہم کردہ دوائی سے 136 مریضوں کا علاج شروع کردیا ہے، چین کی اس خاص دوائی کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے لیے کارگر ثابت ہوتی ہے۔

وزیر صحت کے بقول اس دوائی کے استعمال سے آئی سی یو میں منتقل کیے جانے والے مریضوں کی حالت بہتر ہوتی ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے 11 سے 12 دن کا وقت کم ہو کر 4 دن پر آ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی فوری تشخیص کرنے والی ٹیسٹنگ کٹس 50 ہزار کی تعداد میں پہنچ چکی ہیں اور اس سے تشخیصی عمل جاری ہے۔

ترک وزیر صحت نے چین کی فراہم کردہ دوائی کا نام نہیں بتایا اور کہا ہے کہ ایک معاہدے کے تحت چین کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہمیں معلومات اور تجاویز فراہم کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 1872 کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں جب کہ 44 افراد جان سے گئے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet