کس لڑکی نے چرایا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا دل؟ قاسم خان سوری نے تصویر شیئرکردی، جانیے تفصیلات

قاسم خان سوری
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نےایک معصوم اور پیاری سی بچی کے ساتھ اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس لڑکی نے ان کا دل چرالیا ہے اور مجھے ڈیڈی کہہ کر بلاتی ہے۔

عید کے روز جہاں باقی سب نے اپنی خوشیاں دوستوں اور سوشل میڈیا فالوورز کے ساتھ شیئر کیں وہیں سیاستدانوں نے بھی اپنی سرگرمیاں شیئر کیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ تصویر پوسٹ کی اور کیپشن جمایا کہ ” یہ ہے وہ لڑکی جس نے میرا دل چرایا اور وہ مجھے ڈیڈٰ کہتی ہے”۔قاسم سوری نے اپنی تصویر کے ساتھ عیدالاضحیٰ ، زینب خانم، بیٹی اور فیملی کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

قاسم سوری کی تصویر پر لوگوں نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا جب کچھ لوگ سیاسی معاملات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet