پنجاب کو ناکام بنانے کے لیے بیوروکریٹ کیا کچھ کر رہے ہیں؟ چوہدری سرور نے ناقابل یقین الزام عائد کر دیا

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ افسران یونیورسٹیوں کی فائلز کو بلاوجہ دباتے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال کی منت سماجت کے باوجود بیورو کریسی باز نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ اب یونیورسٹی فائل کو 10 دن سے زیادہ رکھنے پر بیورو کریسی کو جواب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ، گورنر اور چیف سیکریٹری آفس میں 10 دن کی پابندی ہوگی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے معاملات میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔دوسری جانب ڈاکٹرظفرمرزااور تانیہ ایدروس کے استعفے منظورکرلئے گئے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعدکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے دو معاون خصوصی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے ،تانیہ ایدروس نے دہری شہریت کے معاملے پر تنقید پر استعفیٰ دیا۔

ان کاکہنا ہے کہ میری کینیڈاکی شہریت سے متعلق تنازع پیداکیاگیا،ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں۔ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کیلئے کام جاری رکھوں گی۔

 ڈاکٹر ظفرمرزا کاکہناہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے۔ میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔

مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔  انہوں نے کہاکہ میں نے عہدے سے اسوقت استعفیٰ دیاجب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرظفرمرزااور تانیہ ایدروس کے استعفے منظورکرلئے گئے ،وزیراعظم کی منظوری کے بعدکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے دو معاون خصوصی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے ،تانیہ ایدروس نے دہری شہریت کے معاملے پر تنقید پر استعفیٰ دیا،ان کاکہنا ہے کہ میری کینیڈاکی شہریت سے متعلق تنازع پیداکیاگیا۔

ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں ،ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کیلئے کام جاری رکھوں گی ۔

 ڈاکٹر ظفرمرزا کاکہناہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے،میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز ہے انہوں نے کہاکہ میں نے عہدے سے اسوقت استعفیٰ دیاجب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet