سفر حج کا آغاز, عازمین نے قرنطینہ ختم کر کے طواف کیا, قافلے مکہ سے منیٰ پہنچ گئے

حج
عازمین منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے سفر حج کا آغاز ہو گیا ، عازمین کے قافلے مکہ سے منیٰ پہنچ گئے ہیں۔

میدان عرفات سے حج کا خطبہ علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے منظوری دے دی۔ اُردو سمیت دس زبانوں میں خطبے کا ترجمہ بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا۔ عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مکہ مکرمہ کے ہوٹل سے منیٰ منتقل کیا گیا۔

عازمین حج کا کارواں سیکیورٹی فورس کے دستوں، میڈیکل ٹیموں، موبائل ہسپتال اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندہ اہلکاروں کے حصار میں مکہ سےمنیٰ منتقل ہوا۔ حج کرنے والوں کی بسیں پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ ہی استعمال کی گئیں۔

عازمین نے ’لبیک اللھم لبیک‘ کی صدائیں بلند کیں۔

عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے۔

عازمین حج بدھ 8 ذی الحجہ کو ظہر، عصر، مغرب اورعشا کی نمازیں ادا کریں گے اور جمعرات 9 ذی الحجہ کو فجر کی نماز ادا کرکے حج کا رکن اعظم وقوف ادا کرنے کے لیے میدان عرفات پہنچیں گے۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔

یومِ عرفہ کے لیے مسجد نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگا دیے گئے ہیں۔

اس سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کا تعلق 160 ملکوں سے ہے ، ستر فیصد غیرملکی دنیائےاسلام کے تمام علاقوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet