بلدیہ شرقی میں کرپشن سرد خانوں کی نظر

بلدیہ شرقی میں کرپشن سرد خانوں کی نظر

کراچی(پورٹ:فرقان فاروقی) سابقہ میونسپل کمشنررحمت اللہ شیخ کے کالے کرتوتوں سے وابستہ بلدیہ شرقی کے ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر،رحمت اللہ شیخ کے نقشِ قدم پر،پیٹرول و ڈیزل کی مد میں بلدیہ شرقی کو کروڑوں کا ٹیکا لگانے والے ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر جو دیکھنے میں معصوم اور کرپشن میں کمال انداز رکھتے ہیں،بلدیہ شرقی کے باخبر زرائع کے مطابق

ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر کے اثاثوں کے بارے میں اگر چھان بین کی جائے تو موصوف اچھے خاصے بزنس مین ثابت ہو جائے،یاد رہے عظیم حیدر سابقہ میونسپل کمشنر رحمت اللہ شیخ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے ہے، ڈائریکٹر آئی ٹی نے پچھلے پانچ سالوں میں بلدیہ شرقی سے لاکھوں لیٹر پیٹرول و ڈیزل ہے زریعے مبینہ کرپشن کی ہے لیکن وہ رحمت اللہ شیخ، کی نظر عنایت کی وجہ سے ہمیشہ بچتے رہے بلدیہ شرقی کہ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی جس کا مرضی چاہے پیٹرول بند کر دیے اور کوئ افسر ان سے پوچھ بھی نہیں سکتا اور تو اور موصوف کسی کو جواب دینا بھی اپنی توہین سمجھتے ہیں افسران و ملازمین جن کو گورنمنٹ کی طرف سے پیٹرول دیا جاتا ہے ان کا پیٹرول بھی بند کر کے عظیم حیدر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے ڈائریکٹر آئی ٹی کی اپروچ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بنا کسی نوٹس کے کسی کا بھی پیٹرول بند کردیتے ہے کیونکہ عظیم حیدر پر سابقہ میونسپل کمشنر رحمت اللہ شیخ کا دست شفقت کا ہاتھ ہے تو ڈائریکٹر آئی ٹی کو نہ ہی نیب کی فکر ہے اور نہ ہی اینٹی کرپشن کی،یاد رہے رحمت اللہ شیخ کی بلدیہ شرقی میں تعیناتی کے دوران محکمہ انسداد رشوت ستانی کی انکوائری بھی چلی لیکن رحمت اللہ شیخ نے اپنی طاقت کی بل پر اس انکوائری کو روکوا دیا،لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد بھی بلدیہ شرقی کے ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر کے خلاف محکمہ انسداد رشوت ستانی کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے
بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین کی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ،سیکرٹری لوکل بورڈضمیر عباسی سے اپیل ہے کہ موجودگی صورتحال میں ہمیں ہمارا حق دیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر جیسے کرپٹ افسران کے ساتھ سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں