کور کمانڈر کانفرنس، آرمی چیف کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

 کور کمانڈر کانفرنس، آرمی چیف کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کے پس منظرمیں خطرات کا جائزہ لیا گیا جب کہ آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی کوشسوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نےعلاقائی سلامتی کے پیرائے میں تمام فارمیشنزکی اعلیٰ سطح کی جنگی تیاری کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظالمانہ کارروائیوں کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کوآئندہ ماہ سال ہونے کو ہے، آزادی کے لیے بہادر کشمیریوں کی قانونی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کورونا اور ٹڈیوں سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور عیدالاضحیٰ اور محرم پر کورونا سے متعلق انتہائی احتیاط پر زور دیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز اور پیرامیڈیکس کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔

آرمی چیف نے پاک فوج کی مجموعی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet