تین لاکھ 60 ہزار اسامیوں سے متعلق سعودی حکام نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی، جانیے مزید تفصیلات میں

سعودی باشندے
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ اسپیشلسٹ پیشوں اور شعبوں میں 45 ہزار سے زیادہ اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود دانتوں کے ڈاکٹر، فارماسسٹ، انجینیئر، اکاؤنٹنٹ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے پیشے سعودیوں کے لیے مختص کررہی ہے، مینٹیننس اور آپریشنل سیکٹر کے پیشے بھی سعودیوں کے لیے مختص کیے جارہے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ان شعبوں میں ایک لاکھ 24 ہزار اسامیوں پر سعودیوں کا تقرر 2022 تک کردیا جائے گا۔ ان میں سے 60 فیصد اسامیاں ایسی ہیں جن پر سعودیوں کا تقرر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے نجی اداروں کے ساتھ مذکورہ شعبوں کی سعودائزیشن کے حوالے سے جو معاہدے کیے تھے ان میں سے 86 فیصد پر عمل درآمد کرلیا گیا۔

وزارت نے بتایا ہے کہ 2021 تک تین لاکھ 60 ہزار اسامیوں پر سعودی شہریوں کے تقرر کا پروگرام ہے۔ آخری مرحلے میں جو 2022میں مکمل ہوگا، ایک لاکھ 24 ہزار اسپیشلسٹ پیشوں اور شعبوں کی اسامیوں پر سعودی شہری تعینات ہوجائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet