کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری سے قبل ہی برطانوی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

کورونا وائرس
برطانوی حکومت نے 9 کروڑ افراد کے لیے کورونا ویکسین کا پیشگی معاہدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کی تیاری سے قبل ہی برطانوی حکومت نے معاہدہ کرلیا جس کے تحت برطانیہ ادویہ ساز دو کمپنیوں سے ویکسین کی 9 کروڑ خوراک حاصل کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق 3کروڑ ویکسین کی خوراکیں جرمن اور 6 کروڑ فرانسیسی کمپنی تیار کرے گی جو کامیاب ٹرائل کے بعد برطانیہ کو فراہم کی جائیں گی، ان کمپنیز نے ویکسین کے ٹرائل شروع کررکھے ہیں۔

دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی بھی 10کروڑ ویکسین تیار کر رہی ہے۔ بزنس سیکریٹری برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدہ برطانوی شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے کیا، برطانیہ کی آبادی تقریباً ساڑھے 6کروڑ ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی کی ’بائیون ٹیک‘ نامی کمپنی کرونا ویکسین تیار کررہی ہے جبکہ فرانس سے ’ویلنوا‘ نامی کمپنی سے برطانیہ نے معاہدہ طے کیا ہے۔ ویکسین کی کامیابی کے بعد ترسیل کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

برطانوی سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال ستمبر تک ویکسین مکمل طور پر تیار ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں درجنوں ادویہ ساز کمپنیاں کرونا کی ویکسین بنانے میں جٹی ہوئی ہیں، زیادہ تر ادارے ویکسین تیار کرچکے ہیں جس کے انسانوں پر تجربات کیے جارہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet