فرض شناس افسر “ضمیر عباسی”اور تلخ حقیقت

“فرض شناس افسر “ضمیر عباسی”اور تلخ حقیقت

رپورٹ:فرقان فاروقی

موجودہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی سے لوکل گورنمنٹ کے کئی افسران خوفزدہ دکھائ دیتے ہیں جس کی اہم وجہ ان کی فرض شناسی ہے جس میں وہ سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں اور ایک مخصوص لابی اس فرض شناس افسر کو ہٹانے کیلئے پورا زور لگانے میں مصروف ہے ان کا خدشہ ہے کہ مذکورہ افسر تعینات رہے تو ان کی کرپشن کی کھلی دکانیں بند ہو جائیں گی لوکل گورنمنٹ بورڈ وہ محکمہ ہے جہاں سے لوکل گورنمنٹ افسران وملازمین کی تقرریوں، تبادلوں سمیت دیگر احکامات جاری ہوتے ہیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے 15 جون 2020 کو سندھ کے تمام ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور ان کے ماتحت ڈی ڈی ایل جیز اور اے ڈی ایل جیز کو باور کروایا کیا کہ ایس یوسی جی افسران کی ٹرانسفر /پوسٹنگ کا اختیار سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہے اس کے علاوہ دیگر احکامات کی کوئ حیثیت نہیں بلدیاتی اداروں کے منتخب سربراہان کو یہ حق نہیں کہ وہ بورڈ کی جانب سے بھیجے گئے یا واپس بلائے گئے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے آڑے آئیں یہ قانونی طور پر حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے جس کیخلاف ورزی پر ایکشن لیا جاسکتا ہے ایس یو سی جی افسران اس حکمنامے کے بعد سے فرض شناس افسر ضمیر عباسی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہے کہ انہیں کسی نہ کسی طریقے سے سیٹ سے ہٹوایا جائے میڈیا کو بھی اس سلسلے میں استعمال میں لایا گیا مگر جو اصولوں اور قوانین کی پاسداری کو اہمیت دیتا ہے اس کا ساتھ اللّہ دیتا ہے ضمیر عباسی جب تک اینٹی کرپشن ایسٹ میں تعینات رہے ایسٹ کے شہری وبلدیاتی اداروں میں کرپشن کا گراف ہر گزرتے دن کے ساتھ نیچے آتا رہا اور خوف کے سائے کرپٹ افسران وملازمین کو ستاتے رہے
لیکن یہاں بھی انہیں ہٹانے کیلئے لابی اکٹھی ہو گئ کرپٹ سرکل میں فرض شناس افسر کا رہنا موجودہ دور میں مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے دیگر فرض شناس افسران کا کہنا ہے کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ جیسے افسران حق کی آواز ہوتے ہیں اور ان سے امید ہوتی ہے کہ وہ درست فیصلے کے سامنے کسی کی نہیں سنیں گے ضمیر عباسی بھی اپنے نام کی طرح صرف اپنے ضمیر کی سنتے ہیں اسی وجہ سےلوکل گورنمنٹ کے کرپٹ افسران ضمیر عباسی جیسے فرض شناس آفسر کو قبول نہیں ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں