مسجد نبوی کے دروازوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے، جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران

مسجد نبوی کو خانہ کعبہ کے بعد اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام کا درجہ حاصل ہے
مسجد نبوی کو خانہ کعبہ کے بعد اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام کا درجہ حاصل ہے۔ ہر سال یہاں کروڑوں مقامی اور غیر ملکی زائرین اور عازمین حج حاضری دیتے ہیں۔

اس مقدس مقام کا دلکش ڈیزائن دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے۔ خاص طور پر اس کے عالی شان اور بلند و بالا دروازوں کی خوبصورتی تو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

یہ دروازے اعلی ترین بین الاقوامی خصوصیات سے آراستہ ہیں- مسجد نبوی کے دروازوں کے بارے میں ایک تازہ ترین انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ تمام دروازے سعودی عرب یا کسی اسلامی ملک میں نہیں، بلکہ غیر اسلامی ممالک میں تیار ہوئے ہیں۔ مسجد نبوی کے دروازے ایک سال میں تیار کیے گئے۔ تیاری کا کام دنیا کے کئی شہروں میں انجام دیا گیا۔

فرانس میں سنہرے تانبے کا کام کرایا گیا اور ساج کی بہترین لکڑیاں امریکہ میں نصب کی گئیں۔ وہاں سے دروازے سپین کے شہر بارسلونا منتقل کیے گئے۔ انہیں سپیشل بھٹیوں میں رکھ کر 5 ماہ تک خشک کیا گیا پھر لیزر سے کام کرنے والی مشینوں کے ذریعے انہیں کاٹا گیا۔ ان میں تانبے کے ٹکڑے لگائے گئے پھر انہیں چمکایا گیا۔آخر میں ان پر سونے کے پانی کا رنگ چڑھایا گیا اور پھر ان ٹکڑوں کو دروازے میں فٹ کیا گیا۔

دروازوں کو جمانے کا کام خصوصی طریقے سے کیلوں کی مدد کے بغیرانجام دیا گیا۔ایک دروازے کی چوڑائی تین میٹر جبکہ اونچائی چھ میٹر اور موٹائی تیرہ سینٹی میٹر سے زیادہ ہے۔ ہر دوازے کا وزن سوا ٹن ہے۔

ہر دروازہ ہاتھ کی معمولی حرکت سے کھلتا اور بند ہوتا ہے۔دروازوں کی تیاری میں سولہ سو مکعب میٹر سے زیادہ ساج کی لکڑی استعمال کی گئی ہے۔ ہر دروازے میں 1500 سے زیادہ منقش زریں ٹکڑے دائرے کی شکل میں نصب کیے گئے ہیں۔

دائرے میں (محمد رسول اللہ) تحریر ہے۔ جو زائر بھی مسجد الحرام کے صحن میں پہنچتا ہے شاہ فہد کے زمانے میں کی گئی توسیع کے دروازے دیکھ کر ششدر رہ جاتا ہے۔شاہ فہد کے زمانے میں مسجد نبوی کی توسیع کے موقع پر 7 کشادہ داخلے کے مقامات بنائے گئے۔ ان میں سے 3 شمال کی طرف جبکہ 2، 2 مشرق اور مغرب کی جانب ہیں۔ہر داخلہ گاہ کے 7 دروازے ہیں۔

ان میں دو فاصلے پر بنائے گئے ہیں جبکہ ان کے درمیان 5 دروازے رکھے گئے ہیں۔مسجد نبوی کی انتظامیہ دروازوں کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کا باقاعدہ نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے۔ ان کی صفائی اور انہیں چمکانے کا کام انتہائی مہارت سے انجام دیا جاتا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet