
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کفالت تبدیلی کے لیے سابق کفیل کی منظوری لازمی ہے ۔ اُردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اگر سابق کفیل تنخواہ ادا نہیں کرتا اور اقامے کی تجدید میں بھی تاخیر کرتا ہے تو اس صورت میں لیبر آفس میں شکایت درج کرائی جا سکتی ہے تاہم اس کے لیے دستاویزی ثبوت ہونا لازمی ہیں، جس کے بعد لیبر آفس کفالت تبدیلی کے احکامات صادر کر سکتا ہے۔
جس نئے شخص کی کفالت میں آپ جانا چاہتے ہیں، وہ اپنے ’ابشر‘ اکاونٹ سے آپ کے موجودہ کفیل کو طلب ’ڈیمانڈ‘ ارسال کرے۔ جسے سابق کفیل منظور کرنے کے بعد جوازات میں مقررہ فیس ادا کی جائے گی، جس کے بعد کفالت تبدیل ہو جائے گی۔
سعودی عرب میں غیر ملکی گھریلو عملے کے معاملات کو جلدی نمٹانے کے لیے محکمہ پاسپورٹ یعنی جوازات کی جانب سے تمام امور کمپیوٹرائزڈ کر دیے گئے ہیں ماضی میں جس کام کے لیے کئی دن لگتے تھے اب بہت مختصر وقت میں معاملات نمٹ جاتے ہیں۔
گھریلو عملہ جس میں ڈرائیور، ملازمین، نرس، ٹیوٹر وغیرہ شامل ہیں کے اقاموں کی تجدید اور دیگر معاملات کی انجام دہی کے لیے جوازات نے ’ابشر‘ اکاونٹ کی سہولت مہیا کی ہے، جس کے ذریعے فوری طور پر معاملات نمٹا دیئے جاتے ہیں۔
سائق خاص یعنی گھریلو ڈرائیور کے پیشے پر کام کرنے والے کسی دوسرے کی کفالت میں جا سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ کفیل کو کوئی اعتراض نہ ہو۔ اگر کفیل اپنے گھریلو ڈرائیور کو تنازل یعنی ریلیز دینے پر راضی ہیں تو جوازات کی ابشر سروس کے ذریعے کفالت کی تبدیلی فوری طور پر ہو سکتی ہے۔



