
تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک بحرین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سلطنت میں مساجد اب بھی بند رہیں گی۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت میں نماز کے اجتماعات کیلئے مساجد کھل چکی ہیں، تاہم بحرین نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال مساجد کو نہ کھولا جائے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بحرین میں اب تک کرونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بحرین میں کرونا وائرس کا زور تاحال نہیں ٹوٹ سکا، اب بھی کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مساجد بند رہیں گے۔ سلطن کی کسی بھی مسجد میں نماز کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔
بحرین کی حکومت کے اس فیصلے کے بعد امکان ہے کہ عید الاضحیٰ پر بھی نماز عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ بحرین نے مارچ کے ماہ میں مساجد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث بحرین میں 23 مارچ کو مساجد بند کر دی گئی تھیں، اور اس پابندی میں اب مزید توسیع کر دی گئی ہے۔



