بلدیہ غربی کے ڈائریکٹران کچرے کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے لگے

کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی)بلدیہ غربی کی حدود میں صفائ ستھرائ کا نظام تباہ حالی سے دوچار، کرپشن کے پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے صفائ وگاربیج لفٹنگ کے امور واپس لئے گئے تھے تاکہ سالانہ کروڑوں روپے کی پیٹرول ڈیزل سمیت مشینری کی مرمت اور ملازمین سے وصول ہونے والی دستوریاں متاثر نہ ہوں،بلدیہ غربی اورنگی، سائیٹ، بلدیہ اور کیماڑی زون سمیت سرجانی ٹاؤن پر مشتمل ہے چاروں زونز کے صفائ کے اخراجات کروڑوں میں ہیں جو ملازمین سے دستوری کے نام سے وصول کئے جانے والے بھتے کی وجہ سے آسمان کو چھو رہے ہیں
بلدیہ غربی کے چئیرمین اظہار احمد خان جو کہ ماضی میں سائیٹ ٹاؤن کے ناظم بھی رہ چکے ہیں اور ان کی ٹاؤن نظامت کے دور میں بری شہرت نہیں تھی بلدیہ غربی کے چئیرمین کا عرصے بعد چارج سنبھالنے کے بعد انڈر پریشر ہیں اور وہ بلدیہ غربی کے معاملات درست سمت میں چلانے میں بری طرح ناکام ہیں ان کی جگہ بلدیہ غربی کے معاملات میونسپل کمشنر اور سپریٹینڈنگ انجنئیر طارق مغل چلا رہے ہیں جو جہاں جاتے ہیں کرپشن کی داستانیں چھوڑ جاتے ہیں اسی طرح بلدیہ غربی کے ڈائریکٹر صفائ، صفائ کرنے کے بجائے نوٹوں کی صفائیاں کر کے بلدیہ غربی کے چاروں زونز کو غلاظت کا ڈھیر بنا رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ غربی کے چئیرمین اظہار احمد خان کی بیماری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے افسران اپنی من مانیوں پر اترے ہوئے ہیں دھونس دھمکیوں کی طرز پر بلدیہ غربی کا نظام چلایا جا رہا ہے اپوزیشن مضبوط ہونے کی وجہ سے اظہار احمد خان ایک طرف افسران تو دوسری طرف اپوزیشن کے درمیان سینڈوچ بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بلدیہ غربی میں جہاں دیگر معاملات خراب ہیں سب سے بڑھ کر صفائ کے معاملات میں ہونے والی بدعنوانیاں مزید معاملات خراب کر رہی ہیں اپوزیشن اور افسران کے دباؤ میں آکر چئیرمین بلدیہ غربی نے سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ سے معاہدہ ختم کر دیا مگر اس کے مساوی مکینوں کو متواتر کچرا نہ اٹھنے کی شکایات نے انہیں مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جبکہ ماہانہ کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے کروڑوں روپے کے اخراجات کئے جا رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے جس طرح بلدیہ غربی کی صورتحال بلدیاتی خدمات کے لحاظ سے ناقص ہے دوبارہ تحقیقاتی اداروں کا بلدیہ غربی کی جانب رخ کرنا قریب دکھائ دے رہا ہے کیونکہ جہاں دیگر کرپشن اس ضلعے کا حصہ ہیں وہیں انتظامی امور میں بھی بدعنوانیاں ہیں جو چئیرمین بلدیہ غربی کیلئے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں.



