بلدیہ شرقی ,سیاسی کارکنان اور جعلی بھرتیاں,اعلی افسران سیاسی اور جعلی بھرتیوں پر خاموشی کیوں؟

بلدیہ شرقی ,سیاسی کارکنان اور جعلی بھرتیاں,اعلی افسران سیاسی اور جعلی بھرتیوں پر خاموشی کیوں؟

کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی )بلدیہ شرقی میں سیاسی جماعتوں کے درجنوں کارکنان جعلی ایس یو جی ملازم تعینات سندھ حکومت خاموش, ڈسٹرکٹ سطح پر بلدیہ شرقی کرپشن میں تو سب سے آگے تھا ہی لیکن سیاسی جماعتوں کے کارکنان آج بھی بدمعاشی کے زور پر جعلی ایس یو جی ملازمین کا پچھلے آٹھ سالوں سے تعنیات رہنا ایک عجیب و غریب بات ہے بلدیہ شرقی کے چیئرمین میونسپل کمشنر, ڈائریکٹر ایڈمن,اور تو اور اے ڈی ایل ایف اے بھی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے اور سرکاری پیسا اپنے سیاسی دوستوں کو ہر مہینے سیلری کی مد میں دے رہے ہے, یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ ایس یو جی ملازم کی ٹرانسفر پوسٹنگ ہر تین سال بعد ہوتی ہے لیکن بلدیہ شرقی میں تعینات ایس یو جی جعلی ملازمین پچھلے آٹھ سالوں سے بلدیہ شرقی کو چونا لگانے میں مصروف ہیں,

با خبر زرائع کے مطابق پیپلز لیبر یونین بلدیہ شرقی کے صدر عزیر شاہ بھی ایس یو جی ملازم ہے اور موصوف 2012 اگست سے بلدیہ شرقی میں تعینات ہے ایس یو جی ملازم ہونے کے باوجود آج تک موصوف کا ٹرانسفر نہ ہوسکا بلدیہ شرقی میں سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے عزیر شاہ نے اپنا سکہ جما رکھا ہے,محکمہ ایم این ڈی کے اسسٹنٹ ہارون صاحب بھی اپنے آپکو ایس یو جی کا ملازم زاہر کرتے ہوئے ہر ماہ بلدیہ شرقی سے تنخواہیں وصول کر رہے ہے,
پیپلز لیبر یونین کے صدر جناب عزیر شاہ صاحب سے ملنے کی کوشش کی گئی تو موصوف نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا,
بلدیہ شرقی کے ملازمین کی جانب سے ایس یو جی کے جعلی ملازمین کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیاگیا ہے, اور اعلیٰ عدلیہ اور حکام بالا سے اپیل کی ہے
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ, سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی صاحب  جعلی اور سیاسی ایس یو جی ملازمین سے بلدیہ شرقی کو آزاد کروایا جائے,اور ریگولر ملازمین کی حق تلفی کرنے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے,

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں