بلدیہ شرقی کے معصوم افسران کا عیاشیوں ، گھمنڈ اور امارتوں* کا سورج غروب ہونا شروع ہو گیا ہے

* بلدیہ شرقی کے معصوم افسران کا عیاشیوں ، گھمنڈ اور امارتوں* کا سورج غروب ہونا شروع ہو گیا ہے


کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی)حکومت سندھ کے آشربآد سے بلدیہ شرقی کے ٹھیکیدار اور 17گریڈ کے ڈائریکٹر کونسل ڈاکٹر آصف رضوی کو سندھ گورنمنٹ اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفیٰ سومرو کے آشربآد سے بلدیہ شرقی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ تعنیات کیا گیا,باخبر زرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ آصف رضوی بلدیہ شرقی کے ایک جانے مانے ٹھکیداروں میں بھی شمار ہوتے ہے موصوف اپنی بے نامی کمپنی کے زریعے کروڑوں روپے کا چونا بلدیہ شرقی کو لگا چکے ہیں بلدیہ شرقی کا کام صرف موصوف کاغذی کارروائی میں مکمل کر لیا جاتا ہے اور بجٹ آفیسر ہوتے ہوئے اس کا چیک بھی خود ہی لئے لیا جاتا ہے,موصوف کے ان کالے دھندے میں اکاؤنٹ آفسر جاوید شیخ بھی بھی حصے دار ہے,بلدیہ شرقی کے پیسے خروبرد کرکے بلدیہ شرقی کو کروڑوں کا ٹیکا لگادیا,
ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ ڈاکٹر آصف رضوی کی کرپشن انقلاب نیوز بہت جلد اپنے قارئین کے سامنے لائے گا ,
با وثوق زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موصوف ڈاکٹر آصف رضوی صاحب ڈائریکٹر کونسل رہتے ہوئے پوری فیملی کے ساتھ یورپ کا ٹور بھی لگا آئے, اس پر بھی سندھ گورنمنٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا,
کونسل میں رہتے ہوئے موصوف بارہا نت نئی گاڑیاں اور دیار غیر کے مزے لوٹنے میں بھی مصروف نظر آتے رہے,ایڈیشنل ڈائریکٹر کی طاقت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے

کہ موصوف کسی قانون کو مانتے ہی نہیں,اینٹی کرپشن ہو یا نیب یا ہو سندھ گورنمنٹ موصوف اپنی سیاسی اور پیسے کی طاقت سے سب کو خریدنے کا فن رکھتے ہیں
باخبرزرائع کے مطابق بلدیہ شرقی میں تعینات 17گریڈ ڈائریکٹر نے یورپ ٹور کے بعد ہی گریڈ 18 میں پرموشن لیا اور ساتھ ہی ساتھ سندھ گورنمنٹ کے کرپٹ افسران پر لاکھوں خرچ کر کے اپنا کیڈر ڈائریکٹر کونسل سے ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ کروالیا گیا,
بلدیہ شرقی کے میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو کے سب سے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے میونسپل کمشنر کی تعیناتی کے بعد سے ہر کماؤ پوت ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ
محکمہ بلدیات سندھ کے بعض افسران مبینہ طور پر ملوث ہیں جس کے باعث انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ کی جانے والی جعلسازی کے باوجود تحقیقات اور کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔بلدیہ شرقی کے ملازمین ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ آصف رضوی سے سخت نالاں نظر آتے ہیں ملازمین کے جائز مطالبات نظر انداز کردیتے ہے بلدیہ شرقی کے ملازمین کا وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ,محکمہ انسدادرشوت ستانی اینٹی کرپشن,چیئرمین نیب,اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ ڈاکٹر آصف رضوی کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور بلدیہ شرقی کو ان کرپٹ افسران سے پاک کیا جائے,

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں