مودی سرکار ہوجائے خبردار! ہوشیار! چین نے سرِ عام بھارت کو دھمکی دیدی

چین نے بھارت میں 59چینی ایپلیکیشنز پر پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے
چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ چین سے تعاون میں کمی بھارت کے اپنے مفاد کے خلاف ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے 59چینی ایپلیکیشنز پر پابندی پر شدید تشویش ہے، صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کا تعاون دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے، معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، اس اقدام سے بھارت کو نقصان ہوگا، اُس کے اپنے ہی مفاد کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی ہے جو اب تک کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ملکی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

مودی سرکار کے مطابق 130 کروڑ بھارتیوں کے ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet