ملازمین کے حقوق کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

ملازمین کے حقوق کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،تنخواہوں و پینشنز کی بروقت ادائیگی کو فوری ممکن بنایا جائے، عمران حسین جعفری

رپورٹ فہیم شہزاد) وطن پرست لیبر یونین کے ڈی اے ، پی ایس پی کی کامیاب کارنر میٹنگ سائٹ آفس نارتھ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت نے پی ایس پی لیبر یونین پر اپنے اعتماد کو ظاہر کیا.اس موقع پر سر پرست اعلی سید عمران حسین جعفری جنرل سیکٹریری ذشیان ملک نائب صدر قمر شیخ ممبر فہیم خان ممبر محمد صدیق سمیت اراکین کمیٹی شامل تھے ،اس موقع پر سر پرست اعلی وطن پرست لیبر یونین سید عمران حسین جعفری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قیادت مصطفے کمال اور پارٹی صدر انیس قائم خانی کی ہدایت پر تمام ملازمین کے جائز مسائل کی حل طلبی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ انتظامیہ تنخواہوں کی ادائیگی وقت پر ممکن بنائے غریب ملازمین تنخواہوں کے لیٹ ہونے پر سخت ترین مالی مشکلات کا شکار بن جاتے ہیں ساتھ ہی پینشنرز کو بھی انکے حق کی ادائیگی وقت پر ممکن ہونا ازحد ضروری ہے.انکا مزید کہناتھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کا معاشی قتل عام بند ہونا چائیے رئ ہائیرنیگ سے غیر اعلانیہ پابندی کا اختتام ہونا چاہئے ورک چارج کمیٹی کی ورکنگ پر اطمینان ہے لیکن انتظامیہ کو چاہئیے وقت بہت زیادہ گذر چکا ہے ملازمین معاشی طور پر سخت ازیت کا شکار ہیں اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کر کے تنخواہوں کے اجراء کو یقینی بنائیں اگر مسائل بدوستور جاری رہیں گے تو مجبورا ہمیں احتجاجی راستہ اپنانا پڑے گا کیونکہ وطن پرست لیبر یونین ملازمین کے حقوق کی بازیابی و بحالی کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور ملازمین کے تمام جائز و بنیادی حقوق کی بحالی تک ہم چین سے نہیں بھیٹیں گے.پی ایس پی کا منشور ہی ملازم دوست اقدامات اور مزدور طبقے کی آواز بلند کرنا ہے.ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے ڈی اے کے ملازمین کی تنخواہوں کی طروقت ادائیگی، پینشنرز کے مسائل کے حل سمیت دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی کو فی الفور ممکن بنایا جائے تاکہ شہر کے اہم ترین بلدیاتی ادارے کے ملازمین بھی سکھ کا سانس لے سکیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں