ملاقات میں بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئ
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر ورکن صوبائ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران میونسپل کمشنر ایسٹ کو انہوں نے ضلع شرقی کےعلاقائ بلدیاتی مسائل کے حوالے سے اگاہی فراہم کی میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے اس موقع پر کہا کہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی سربراہی میں محدود وسائل کے باوجود کام کروا رہے ہیں محکموں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں جو مسائل سامنے لائے گئے ہیں ان کے حل کو یقینی بنایا جائیگا اس موقع پر بلدیاتی افسران کے ساتھ آئے وفد میں ندیم غوری، ندیم فروغ، محمد وجاہت موجود تھے.



