کورونا وائرس سے متعلق سعودی وزیرصحت کا اہم اقدام، بڑا اعلان کردیا، جانیے تفصیلات

سعودی ترجمان وزارتِ صحت
سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے خصوصی ویب سائٹ متعارف کرادی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’کوویڈ 19 پریونشن‘ نامی ویب سائٹ کے ذریعے سعودی شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی دی جائے گی اور مہلک وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق کرونا ویب سائٹ میں سعودی عرب کے علاوہ دیگر کئی زبانوں کی بھی سہولت میسر ہے جن میں انگریزی، ہندی، اردو، بنگالی، فلپائنی اور انڈونیشین شامل ہیں۔

سعودی عرب میں مقیم وہ غیرملکی جو مقامی زبان نہیں سمجھتے وہ ویب سائٹ پر اپنی مادری زبان کا انتخاب کرکے وائرس سے متعلق آگاہی لے سکتے ہیں، مذکورہ ویب پر ملک میں کورونا کے متاثرہ مریض، اموات اور صحت یاب مریضوں سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

’کوویڈ 19 پریونشن‘ وبا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر بھی نظر رکھے گی۔

خیال رہے کہ مملکت میں کوروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ وبا کے باعث 1 ہزار سے زائد مریضوں کی اموات ہوئیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet