پیپلز لیبر یونین کا وجود بلدیہ شرقی کی بدقسمتی کے سوا کچھ نہیں ،

کراچی:(فرقان فاروقی )پیپلز لیبر یونین اپنی کرپشن چھپانےکےلیئے بلدیہ شرقی میں قائم پیپلز لیبر یونین بلدیاتی ملازمین کو گمراہ کر رہی ہے ۔
سندھ کی عوام کی بد نصیبی ہے کہ اس صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو پاکستان کی کرپٹ ترین جماعت ہے جس کے ساری قیادت کرپشن اور بد عنوانیوں میں ملوث ہے
أس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلدیہ شرقی کی لیبر یونین بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے نکل پڑیں پیپلز لیبر یونین بلدیہ شرقی کے صدر جناب عزیر صاحب اور ان کے چہتے ساتھی بھی بلدیہ شرقی میں اپنے گھوسٹ ملازم بھرتی کروا کر پیسے بٹورنے میں مصروف نظر آتے ہیں پیپلز لیبر یونین کے صدر عزیر شاہ, محمد کامران, حسن, اشرف,ودیگر یونین ممبران کا بلدیہ شرقی کے افسران پر بدمعاشی کے زور پر کام کروانا آن کا من پسند مشغلہ بن گیا,
یونین کا مقصد لیبر کو ان کے حقوق دلوانا ہوتا ہے لیکن افسوس بلدیہ شرقی میں پیپلز لیبر یونین کے کچھ شر پسند عناصر کا غنڈہ راج قائم پیپلز لیبر یونین کے مخصوص نمائندوں کا اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کو ہراساں کرنا معمول بن گیا, باخبر زرائع کے مطابق پیپلز لیبر یونین کے کرپٹ عناصر دو نمبر فائلوں کو زبردستی افسران سے پاس کروا کر معصوم لوگوں سے پیسے بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں, بلدیہ شرقی کے افسران پیپلز لیبر یونین کے کرپٹ عناصر سے پریشانی میں مبتلا نظر آتے ہے
بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین کا وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ, ڈسٹرکٹ چیئرمین معید انور, میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفیٰ سومرو, پیپلز لیبر یونین ڈسٹرکٹ صدر سے پر زور اپیل کرتے ہے کے ان کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے



