کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کی ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سیف الرحمان ایک سلجھے ہوئے افسر ہیں اس لیے ان سے ادارے کے ملازمین کو ان کے مسائل کے حل کے لیے ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، وہ بیک وقت ایم سی بلدیہ عظمیٰ اور ڈی جی ادارہ ترقیات ہیں اس لیے بھی وہ دونوں اداروں کے ما بین جاری تنازعات کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،، نوید انور صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہادارہ ترقیات کے آمدنی والے محکمے ماسٹر پلان اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذریعہ سندھ حکومت کے ماتحت ہونے سے کے ڈی اے مسلسل خسارے میں ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ ممکن ہے۔ ایک طرف مذخورہ اور دیگر اداروں پر واجبات ہیں جبکہ سوک سینٹر سمیت دیگر کے ڈی اے کی عمارتوں میں میں قائم نجی و دیگر سرکاری اداروں پر بھی کرائے کی مد میں اربوں روپے کے واجبات ہیں، ہمیں اپنے ڈائریکٹر جنرل سیف الرحمان سے امید ہے کہ وہ ان واجبات کی وصولی میں اور چھینے گئے محکموں کو کے ڈی اے کے ماتحت لان میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے جلد اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلائز یونین ان کی ان کوششوں میں بھر پور تعاون کرے گی اور واجبات کی وصولی کے لیے ضرورت پڑنے پر احتجاجی مظاہرے سمیت ہر طرح کے احتجاج کے لیے تیار ہے تاکہ کے ڈی اے اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے اور ملازمین کو انکی ماہانہ اجرت وقت پر مل سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments

Pakistan Zindabad

Pak Army & Air Force Celebrated after destroying IAF JETS & Capturing Indian Pilots | Pakistan Army
Recent Posts
- ایم کیوایم پاکستان چئیرمین کا اعلان کرنے کے بعد مخمصے کا شکار مرکزی کونسل میں کسے رکھیں اور کسے چھوڑیں درد سر بن گیا،ذرائع
- غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 489 طبی عملے کے افراد سمیت 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
- Thailand’s top diplomat visits Myanmar border amid clashes, evacuations
- پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
- Israel’s war on Gaza: At least 63 killed in Gaza in last 24 hours
Recent Comments
بلدیہ شرقی کی جانب سے علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے میں ازخود بھی اقدامات بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں
ISPR ZINDABAD
دیکھے شیر کی بچی پاکستانی مونا عالَم نے کس طرح انڈین اینکر اور پینلسٹ کی کس طرح بولتی بندہ کی ہے
DG ISPR Press Conference – 27 February 2019
DG ISPR Press Conference – 22 February 2019

