رپورٹ ( سیدہ فرحت العین)عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر اویئرنیس سیشن اور شوکت خانم پنک ٹی پارٹی میں میڈیا پرسن اور سیاسی،سماجی کارکن نازیہ علی کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور تقریر سے طالبات میں نیا جذبہ
عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی آڈیٹوریم میں بریسٹ کینسر اویئرنیس سیشن اور شوکت خانم پنک ٹی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کو خصوصی طور پر “بریسٹ کینسر” سے متعلق شعور کی مہم کے بارے میں آگاہی دی گئی بریسٹ کینسر سے متعلق شعور کی اس مہم کے سیشن میں میڈیا پرسن اور سیاسی،سماجی کارکن نازیہ علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنی تقریر سے طالبات میں نیا جوش اور جذبہ پیدا کیا۔نازیہ علی نے بریسٹ کینسر کے مرض کی آگاہی ہر طبقے کی عورتوں تک پہچانے کیلئے ڈاکٹرز اور طالبات کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ علم یا کوئی اچھائی اپنے پاس باندھ کر رکھنے کیلئے نہیں ہوتی اسکو صرف پیپرز کی تیاری یا مریضوں کے علاج کی حد تک نہیں بلکہ اس آگاہی کو دیگر خواتین تک آگے بڑھائیے کیونکہ اس دور میں بھی بے پناہ خواتین کی رسائی میڈیا یا سوشل میڈیا تک نہیں ہے دیہی علاقوں کی خواتین آج بھی ایسے مسائل سے نا آشنا ہیں۔ہر گھر میں نوکرانیاں ،کام کرنے والی ماسیاں آتی ہیں آپ اپنے آس پاس سے ہی اس اورنیس کا آغاز کیجئے میرا ماننا ہے کہ جب آپ ایک ایک قطرہ ملا کر علم بانٹنے کا سمندر پیدا کرتے ہیں تو ایک نہ ایک دن اس میں آپ ہی کی کامیابی کی کشتی ابھر کر سامنے آتی ہے۔نازیہ علی نے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عثمان انسٹیٹیوٹ کی وومن انجینئرنگ ایڈوائزر ثناہ سہیل اور ایونٹ آرگنائز مہک اسماعیل کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکو برسیٹ کینسر جیسے حساس موضوع پر بولنے کیلئے بطور اسپیکر تقریب میں مدعو کیا۔نازیہ علی نے اس موقع پر طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور انکو عملی زندگی میں قدم رکھنے کی آگاہی مختلف مثالوں اور واقعات کے ذریعے مہیا کی۔نازیہ علی نے طالبات کیلئے حوصلہ افزائی سے بھرپور تقریر کر کے سب کے دل جیت لیئے اور بطور ینگ مقرر اور رول ماڈل اپنا بھر پور اور مثبت کردار ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ثناء سہیل نے نازیہ علی کو خصوصی شیلڈ پیش کی اور شوکت خانم پنک ٹی پارٹی سے شرکاء کی تواضع کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی۔



