(رپورٹ: فرقان فاروقی )بلدیہ عظمی کراچی اور ضلعی بلدیات میں خوف وہراس کی فضا قائم ہے جبکہ افسران کی دفتر آمدورفت کا سلسلہ بھی کم کم ہے اور افسران جن کا براہ راست ترقیاتی امور اور ریکوری سے تعلق ہے اپنے دفاتر میں بیٹھنے سے گریزاں ہیں اسوقت بیک وقت نیب اوراینٹی کرپشن نہ صرف بلدیاتی اداروں بلکہ سندھ کے دیگر محکمہ جات میں کاروائیوں میں مصروف ہے بلدیاتی اداروں میں اس قسم کی کاروائیوں کا آغاز کافی تاخیر سے شروع ہوا لیکن یہ سلسلہ اب تواتر سے جاری ہے ان کاروائیوں سے اتنا فرق ضرور دیکھنے میں آرہا ہے کہ بلدیاتی افسران اب غیر قانونی کاموں میں ہاتھ ڈالنے سے پرہیز کر رہے ہیں گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے بلدیاتی اداروں میں بوگس بلنگ ایک عام سی بات بنا دی گئ تھی اور کروڑوں روپے بٹورنے کے باوجود تحقیقاتی ادارے کاروائیاں کرنے سے گریزاں دکھائ دیتے تھے جس کا فائدہ اٹھا کر افسران جیبوں کو بھرتے رہے اور شہر کا انفراسٹرکچر اور بلدیاتی سہولیات آج اس نہج تک پہنچ گئیں ہیں کہ انہیں سنبھالنے کو کوئ تیار نہیں ہے دیر آید درست آید کا فارمولا اپنا کر آج بلدیاتی اداروں میں بہتری لائ جا رہی ہے تو اسے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیئے صرف تبادلوں کر کے افسران کو یہاں وہاں کرنے سے سسٹم درست ہونا مشکل ہے جب سزا وجزا کا قانون لاگو ہوگا تو معاملات بہتر کرنے نہیں پڑیں گے بلکہ وہ ازخود اپنی درست سمت کا تعین کرلیں گے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments

Pakistan Zindabad

Pak Army & Air Force Celebrated after destroying IAF JETS & Capturing Indian Pilots | Pakistan Army
Recent Posts
- ایم کیوایم پاکستان چئیرمین کا اعلان کرنے کے بعد مخمصے کا شکار مرکزی کونسل میں کسے رکھیں اور کسے چھوڑیں درد سر بن گیا،ذرائع
- غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 489 طبی عملے کے افراد سمیت 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
- Thailand’s top diplomat visits Myanmar border amid clashes, evacuations
- پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
- Israel’s war on Gaza: At least 63 killed in Gaza in last 24 hours
Recent Comments
بلدیہ شرقی کی جانب سے علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے میں ازخود بھی اقدامات بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں
ISPR ZINDABAD
دیکھے شیر کی بچی پاکستانی مونا عالَم نے کس طرح انڈین اینکر اور پینلسٹ کی کس طرح بولتی بندہ کی ہے
DG ISPR Press Conference – 27 February 2019
DG ISPR Press Conference – 22 February 2019

