کورونا کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ، بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ قرنطینہ ایکشن متوقع، اسد عمر

اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگ احتیاط نہ کریں تو کورونا کیسز کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوسکتا ہے، آئندہ 48 گھنٹےمیں ملک میں بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ قرنطینہ ایکشن ہوں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ ماہرین کے مطابق میں نےکہاکہ کیسز10لاکھ سےتجاوزہوسکتےہیں، پاکستان اب 50ہزار روزانہ کی ٹیسٹنگ استعداد تک پہنچ گیا ہے اورکوشش کی جارہی ہے ٹیسٹنگ استعدادایک لاکھ تک پہنچ جائے۔

اسدعمر نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ کتنا ہےاس حساب سے ٹیسٹ کیےجائیں گے، جولائی کےماہ میں روزانہ کورونا ٹیسٹنگ استعدادایک لاکھ ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ احتیاط نہ کریں تو کورونا کیسز کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوسکتا ہے،آئندہ 48گھنٹےمیں ملک میں بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ قرنطینہ ایکشن ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیااب لاک ڈاؤن ختم کررہی ہے، ہم نےبھی معیشت اورعوام کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی، بلاول بھٹونےہی صرف لاک ڈاؤن کی بات کی ہے، خواجہ آصف نےکل پوری تقریرمیں تنقیدلیکن یہ نہیں بتایا کرنا کیاہے مجھےبلاول بھٹوکی پالیسی سےاختلاف ہےلیکن اس کامؤقف واضح ہے مگر ن لیگ کی لاک ڈاؤن سےمتعلق پالیسی واضح نہیں ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet