مودی کی شکل کے ماسک دکانوں پر تیزی سے فروخت، بھارتیوں نے نریندر مودی کا مذاق بنا دیا

مودی
بھارتی شہریوں نے ملکی وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق بنا دیا، مودی کی شکل کے ماسک دکانوں پر تیزی سے فروخت ہونا شروع ہوگئے، دکان مالکان کا کاروبار چمک اٹھا۔

بھارتی شہر بھوپال میں مودی کی شکل کے ماسک کی مانگ بڑھ گئی ہے، شہریوں کی بڑی تعداد خصوصی ماسک خرید رہی ہے۔ دکانوں پر مودی کے علاوہ دیگر سرکاری اعلیٰ عہدیداروں کی شکل کے ماسک بھی پرنٹ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ سیوراج سنگھ چوہان کے چہرے کا عکس بھی ماسک پر پرنٹ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک دکان مالک کا کہنا تھا کہ وہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں خصوصی ماسک بیچ چکا ہے اور اس کی مانگ میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

مدھیا پردیش کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ ریاستوں میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں اب تک 11 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 465 کے قریب اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم مذکورہ ریاست میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی جاچکی ہے۔

حکومت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنے پر زور دیا ہے لیکن شہری مودی سرکار کا ہی مذاق بنا رہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet