
چین نے بھارت کو مہم جوئی کا ایسا سبق سکھایا جو مودی حکومت اور بھارتی فوج کو تاحیات نہ بھولے گا۔
دھمکیاں التجاوں میں بدلیں، رعونت خاک ہو گئی، سفاک بھارتی فوجیوں کی اکڑ سے تنی گردنیں چینی فوجیوں کے قدموں میں ڈھیر ہو گئیں۔
چین اور پاکستان سے بیک وقت جنگ لڑنے کے خواہش مند انتہا پسند ہندو جرنیلوں کےسینے پر بھی مونگ دل گئی۔ چھپن انچ کی چھاتی رکھنے والے مودی جی کی آواز بھی حلق میں پھنس کررہ گئی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والی بھارتی فوج اپنے زعم میں خود کو بڑا تیس مار خان سمجھ بیٹھی تھی لیکن بزدل بھارت کواس بار مہم جوئی ایسی مہنگی پڑی کہ اب جان چھوٹتے دکھائی نہیں دے رہی۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور درندگی کی انتہا، 3 نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا
بھارت نے لداخ کےعلاقے گلوان میں سڑک اور پل کی تعمیر شروع کی تو چین نے سخت ناراضی ظاہر کی۔ غیرقانونی تعمیرات پر پانچ اور نو مئی کو جھڑپ ہوئی، اس جھڑپ میں توپ خانون کے بجائے مکوں اور آہنی سلاخوں کا استعمال کیا گیا۔
بھارتی فوجیوں کو پیار سے سمجھائی گئی بات سمجھ نہ آئی اور چینی علاقے سے جانے کو تیار نہ ہوئے جس پر چینی فوج نے گلون ندی کے مقام پر داخل ہو کر بھارتی فوجیوں کی ایسی پٹائی کی کہ بھارتی اہلکاروں کو جان بچانے کے لیے بھاگنا پڑا،کچھ کو قیدی بھی بنا لیا گیا۔
چینی فوج نے لائن آف کنٹرول سے کئی کلو میٹر اندر تک اپنے مورچے قائم کر لیے ہیں۔ چین کی پیش قدمی سے بھارت کی پوزیشن بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی فوج ہمیشہ سے پڑوسی ملکوں کو دھمکیاں دیتی رہتی تھی کہ گھس کے ماریں گے لیکن چین نے اب انہیں ہمیشہ کے لیے چپ لگادی ہے۔



