
عالمی وبا کورونا کو مات ملنے لگی، زندگی ایک بار پھر جی اٹھی اور دنیا بھر سے اچھی خبریں آنے لگیں۔
بیشتر ممالک نے سفر کے لیے اپنی سرحدیں کھول دیں اور فضائی آپریشن بھی بحال کر دیا گیا ۔۔
یورپ میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی اور فرانس بھر میں زندگی دوبارہ لوٹ آئی ہر طرف جوش وخروش اور چہل پہل نظر آنے لگی۔
یورپی یونین میں اندرونی سرحدیں کھلنا شروع ہوگئیں، جس کے بعد کئی یورپی ممالک کے شہری اپنے پڑوسی ممالک میں بلا رکاوٹ داخل ہو سکیں گے۔
بیلجیئم، فرانس، جرمنی، چیک ریپبلک، ڈنمارک اور یونان نے اپنی سرحدیں کھول دیں اور سویڈن کے شہریوں کو ڈنمارک کی سرحد پار کرنے کی اجازت مل گئی۔
اس حوالے سے اٹلی نے پہل کرتے ہوئے پڑوسی ممالک سمیت تمام یورپین سیاحوں کے لئے سرحدیں کھول دی تھیں۔ بلغاریہ، کروشیا، ہنگری، لیٹویا، لتھوینیا، اسٹونیا، سلواکیہ اور سلوینیہ نے بھی پڑوسی ممالک کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کا آغاز کر دیا۔



