وادی القدس میں صہیونی فوج کے ہاتھوں آگ و خون کا کھیل جاری، رہائشی عمارتوں پر اندھا دھند بمباری کی

 اسرائیلی فضائیہ نے وادی القدس میں رہائشی عمارتوں پر اندھا دھند بمباری کی ہے
وادی القدس میں سفاک صہیونی فوج کے ہاتھوں آگ و خون کا کھیل جاری، رات گئے اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر اندھا دھند بمباری کی اور برسوں کی محنت سے تعمیر کردہ مکانات آن واحد میں ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

مقبوضہ فلسطین میں ہرطرف تاریک رات کا گہرا سناٹا طاری تھا کہ اچانک فضا اسرائیلی بمبار طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی، کچھ ہی لمحے میں زوردار دھماکوں کے باعث ہر طرف تیز روشنیاں پھیل گئیں۔

اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی زد میں آ کر سینکڑوں رہائشی مکانات دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

 بمباری کی زد میں آ کر برسوں کی محنت، معصوم خواہشیں اور امیدیں حسرت و یاس کی تصویر بن کر تباہ شدہ مکانات کے ساتھ ہی زمین بوس ہو گئیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet