کورونا وائرس: علاج کے اخراجات آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات

کورونا وائرس
خیبر پختونخوا میں پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے اخراجات آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختون خوا کی جانب سے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر کے نجی اہسپتالوں کو یہ حکم دیا گیا ہے۔ ۔ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وباء کو خیبر پختون خوا میں حکومت نے ایمرجنسی قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نجی ہسپتال کورونا کے ہر مریض کے علاج کے اخراجات نوٹس بورڈ پر بھی لازمی آویزاں کریں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet