شہباز شریف کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

شہباز شریف اور اہلیہ
شہباز شریف کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، صدر مسلم لیگ ن کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی میں بھی مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد تہمینہ درانی کی جانب سے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد تہمینہ درانی نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ ان کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ شہباز شریف نے بھی خود کو اس وقت ماڈل ٹاون لاہور کی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر رکھا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ اب تک ملک کے درجنوں سیاستدانوں اور اراکین اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet