کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی )
کے ایم سی کے ڈائریکٹر کنور ایوب وہ ڈائریکٹر شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے وسائل نہ ہونے کے باوجود کراچی کی عوام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سفاری پارک کو کراچی کی عوام کے لیے بہترین تفریح گاہ اور ماحولیات کےلئے جو کر سکتے تھے وہ آج نظر آرہا ہے
کیا واقعی یہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر ہے. جس نے کراچی جیسے شہر میں جہاں ہر افسر بجٹ نہ ہونے کا رونا روتے ہوئے نظر آتے ہیں ہر افسر وسائل نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگانے میں مصروف نظر آتے ہیں وہی کے ایم سی کے ڈائریکٹر کنور ایوب جیسے لوگ کراچی شہر کی خوشحالی اور کے ایم سی کو سالانہ لاکھوں روپے ریکوری فراہم کر رہے ہیں اور اسی کی بدولت ( کے ایم سی ) کے بجٹ میں اضافہ ممکن ہوا
کچھ دن پہلے سفاری پارک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے باقاعدہ کشمیر پونٹ کا افتتاح کیا گیا یہ وہ کام تھا
جو اس سے پہلے کبھی کسی نے نہیں کیا
جو بھی آیا سیٹ کے مزے کے ساتھ ساتھ
اپنے اکاؤنٹس جو کبھی خالی تھے انکو آور بڑھایا
ان سب کاموں کو دیکھتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر صاحب نے اٹھارہ گریڈ کے افسر کو تیسرا بڑا اضافی چارج بھی دےدیا. جی ہاں کراچی چڑیا گھر کا اضافی چارج بھی ڈائریکٹر سفاری پارک کنور ایوب کو سونپ دیا گیا میئر کراچی ڈائریکٹر صاحب کے کام کے انداز سے کافی مطمئن نظر آرہے ہیں دیکھنا ہوگا کہ سفاری پارک کو جس طرح انہوں نے سنوارا اسی طرح انہیں کراچی چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرنا ہونگی تاکہ یہ ثابت ہوسکے کہ وہ اہلیت کے اعتبار سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہیں سفاری پارک میں کشمیر پوائنٹ بنانے کے ساتھ فیملی فیسٹیول کے انعقاد نے شہر میں تفریحی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ماضی کے پر رونق کراچی کے تصور کو دوبارہ جلا بخشی ہے کراچی کے شہری بلدیاتی مسائل میں الجھے ہیں اس قسم کی سرگرمیاں ان کے اعتماد میں اضافہ کرنے کے ساتھ یہ حوصلہ بڑھاتی ہیں کہ جلد ہی وہ شہری مسائل سے آزاد ہونگے اور اس رونق کو قائم ودائم رکھنے کیلئے کنور ایوب جیسے افسران کی تعیناتیاں انتہائ ضروری ہیں .
Load/Hide Comments



