اعلیٰ افسران کی آشیر باد سے ایوب جذبانی نے مبینہ 3 لاکھ جمع کر لیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ غربی کے محکمہ ایجوکیشن میں سائٹ زون میں ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 17 کی پوسٹ پر غیر قانونی طور پر تعینات 14 گریڈ کے جونیئر اسکول ٹیچر ایوب جزبانی کی جانب سے تقریباً 300 سے زائد اساتذہ سے 1000 روپے فی ٹیچر زبردستی وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسران کی آشرباد سے جن میں سابق ایم سی وسیم سومرو بھی شامل ہیں، محکمہ تعلیم سائٹ زون میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر غیر قانونی طور پر تعینات ایوب جزبانی نے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان کو حج کرنے کی خوشی میں ایک پر تکلف دعوت دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ایوب جذبانی جونیئر اسکول ٹیچر ہونے کے باوجود پٹی ڈائریکٹر کے اہم عہدے پر براجمان ہیں اور اس عہدے پر بر قرار رہنے کے لیے 300 سے زائد اساتذہ اور ایچ ایمز کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لازمی رقم جمع کرائیں بصورت دیگرانکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ان کی تنخواہ میں سے رقم وصول کر لی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹائم اسکیل ملنے پر تمام اساتذہ سے زبردستی رقم وصول کرکے شہر کے ایک بڑے ریسٹورنٹ میں چیئرمین اظہار احمد کو ایک پر تکلف دعوت کااہتمام کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں جب متعلقہ زون کے اساتذہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایوب جزبانی کی ہدایت پر اساتذہ کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے کہ چاہے کوئی اس دعوت میں شریک ہو یا نہیں ہو رقم سب کو لازمی دینی ہوگی اور جو رقم نہیں دے گا اس کا نام نوٹ کر کے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس طرح ان کو بلا وجہ پریشان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ غربی کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کے پروگرام زبردستی اساتذہ کے خرچے پر کئے جاتے ہیں اور اساتذہ بھی بحالت مجبوری رقم دینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین اظہار احمد کو اس بارے میں علم ہی نہیں ہو گا کی کس طرح زبردستی اساتذہ سے رقم جمع کر کے ان کو دعوت دی جا رہی ہے۔ ہم چیئرمین اظہار احمد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں اور اس بات کی انکوائری کریں کہ جب بھی کوئی پروگرام کیا جاتا ہے تو زبردستی رقم کیوں لی جا تی ہے۔اتنی مہنگائی میں تنخواہ میں ویسے ہی گھر چلانا مشکل ہے اور اس طرح اضافی خرچے کی وجہ سے ہم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سلسلے میں نمائندہ مذید معلومات حاصل کر رہا ہے۔ ادارہ کافی دستاویزی ثبوت بھی جمع کر چکا ہے اور درجنوں اساتذہ اور ملازمین تحریری گواہی دینے کو بھی تیار ہو گئے ہیں، اور جلد ہی بلدیہ غربی محکمہ تعلیم کے مذیدانکشافات جلد ہی اگلے شمارے میں شائع کئے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں