میونسپل کمشنر ٹریڈ لائیسنس کی نجکاری کے لیے اسے تباہ کرنے پر گامزن،

کراچی (رپورٹ: عمران علی شاہ) بلدیہ شرقی کے میونسپل کمشنر اختر شیخ ایک بار پھر ٹریڈ لائیسنس کی نجکاری کے لیے محکمہ ٹریڈ لائیسنس کو تباہ کرنے پر گامزن ہو گئے، من پسند، جونیئر، کماو پوت اور دیگر اداروں سے آئے ہوئے افسران رشید بوریرو،اور رشید منگی کو محکمہ ٹریڈ لائیسنس میں تعینات کر کے محکمے کی آمدنی انتہائی محدود کروا کر اپنی جیبیں بھرنا شروع کر دیں، ان کی سر پرستی مبینہ طور پر منتخب نمائندے اور کمیٹی کے چیرمین محمد غوث بھی مبینہ طور پر کر رہے ہیں۔ جبکہ غیر قانونی طور پر افسران کی نجی ٹیم کے ارکان ا بھی انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ ٹریڈ لائسنس جمشید زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشید بوریرو کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ بلدیہ شرقی کے ملازم نہیں ہیں بلہ گزشتہ4 سال سے اختر شیخ کی ایما پر پہلے گلشن اقبال زون میں محکمہ بی اینڈ آر میں جوائننگ دی مگر اختر شیخ نے ٹریڈ لائیسنس کی آمدنی برباد کرنے کے لیے رشید بوریرو کو محکمہ ٹریڈ لائیسنس جمشید زون میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کر یا، دوسرے ایک اور افسر رشید منگی کو بھی انہیں مقاصد کے حصول کے لیے تعینات کیا گیا، دونوں افسران اپنے مبینہ کرپٹ ڈائریکٹر جاوید کلوڑ کو تحفے تحائف کے ساتھ رشید بریرو مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے ماہانہ اور رشید منگی 40 تا50 ہزار ماہانہ نذرانہ پیش کرتے ہیں، اس کے علاوہ رشید بریرو اپنے 11 انسپکٹروں سے فی انسپکٹر5 ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں، جبکہ ان کے بارے میں ذرائع نے یہ بھی انشاف کیا ہے کہ جتنی رقم کا چالان بنے گا اتنی ہی اضافی رقم مبینہ طور پر انہیں ادا کی جاتی ہے۔ اگر 20 ہزار کا چالان بنایا جائے جو بینک میں جمع ہوجائے گا تو 20 ہزار کیش رشید بریرو کو مبینہ طور پر ادا کرنے پڑیں گے۔جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہر سال آڈٹ کے موقع پر فی ملازم 6 ہزار روپے بھی رشید بریرو کو ادا کرنے پڑتے ہیں، جبکہ کئی دوکانداروں، کارخانوں اور نجی اسکولوں سے براہ راست رقم لے کر بغیر چالان اور بغیر ٹریڈ لائیسنس بنائے انہیں کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے،یہ ہی حال دوسرے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشید منگی کا بھی بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے جمشید زون کی ایک بیکری سے 10 ہزار کی رقم وصول کر کے اسے کھلی چھوٹ دے دی اور بغیر ٹریڈ لائیسنس بنائے کام چلتا رہتا ہے جس سے بلدیہ شرقی کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ رشید بوریرو اور رشید منگی کی نجی ٹیم کے فرنٹ مین کھلاڑیوں میں مبشر، علی محمد، ولید، حبیب، اور علیشاہ شامل ہیں، ان میں سے علیشاہ اور علی محمد کو بعض ذرائع نے یہ کہتے بھی سنا ہے کہ محمد غوث جو لوکل ٹیکس کمیٹی کے چیرمین ہیں وہ ہر ماہ جاوید کلوڑ سے 50 ہزار روپے بھتہ لیتے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر ٹریڈ لائیسنس جاوید کلوڑ کو رشید بوریرو نے مبینہ طور پر ایک قیمتی موبائل بھی تحفے کے طور پر پیش کیا ہے جس کی مالیت 30 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ جبکہ ان کے گھر پر بھی قیمتی قالین بچھانے میں مالی تعاون کیا ہے۔ ضلع شرقی کے عوام اور تجارتی شخصیات کا کہنا ہے کہ ہم ٹریڈ لائیسنس بنوانا چاہتے ہیں مگر افسران کی مبینہ رشوت ستانی کے باعث تجاری حلقے ٹریڈ لائیسنس سے محروم ہیں اور بلدیہ شرقی ایک بڑی آمدنی سے محروم ہو رہا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں