ملک کے معاشی حالات کے پیش نظرلاک ڈاؤن ممکن نہیں، وزیراعظم عمران خان

عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کے پیش نظرلاک ڈاؤن ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورت حال میں لیڈرشپ کا کردار اہم ہے،ایک طبقےمیں کرونا سے متعلق ابھی بھی غلط فہمیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن ممکن نہیں،ایک طرف کورونا سے خطر ہ ہے، دوسری طرف غربت بھی بڑا چیلنج ہے،معاشرے میں اضطراب کے بجائےصورت حال کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر کورونا کے پھیلاؤ کو محدود کیا جاسکتا ہے،عوام کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے،ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو اتھا جس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کیا۔اجلاس میں طے پایا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی نجکاری کرے گی، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفاد کے ساتھ ساتھ مزدوروں کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet